ریٹائرمنٹ روک دی

وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کو ری ٹین کرنے اور ان کو آرمی چیف بنانے کے فیصلہ کی متفقہ طور پر منظوری دیدی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے آرمی چیف کی سمری روکے جانے کی صورت میں وفاقی حکومت نے بڑا قدم اٹھالیا ہے اور جنرل عاصم منیر کے ری ٹین کی سمری کو منظور کرلیا۔ جس سے جنرل سید عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد ہو گئی ہے ۔

وفاقی حکومت نے رولز آف بزنس کی شق 15 A میں ترمیم کی منظوری دیدی ہے ،وزارت دفاع کی طرف سے جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کر لی گئی ہے ۔

لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ

خیال رہے کہ اب اگر صدر عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری روکے رکھی اور جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کے بعد عارف علوی نے سمری واپس کی تو بھی وہ سمری غیر مؤثر ہی ہو گی۔

خیال رہے کہ اگر صدر مملکت 25 دن تک سمری روک کر رکھیں گے تو اس کے بعد بھی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ہی ہوں گے۔صدر عارف علوی کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں وزیر اعظم شہباز شریف نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

Leave a Reply