علی ظفر نے ناخنوں

علی ظفر نے ناخنوں پر نیل پالش کیوں لگائی؟ گلوکار نے بتادیا

(ہم دوست نیوز): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار علی ظفر نے اپنے ناخنوں پر نیل پالش لگانے کی وجہ بتا دی ہے۔

گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ناخنوں پر کالی نیل پالش لگائی ہوئی ہے۔

شیئر کردہ تصاویر کے کیپشن میں گلوکار نے لکھا کہ آپ خود بتائیں گے کہ آپ کون ہیں؟ کوئی اور یہ نہیں بتائے گا۔

اس کے علاؤہ علی ظفر نے یہ ہیش ٹیگ بھی لکھا کہ دقیانوسی خیالات کو توڑیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان تصاویر پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کچھ صارفین کی طرف سے ان کے اس عمل کو سراہا گیا ہے جبکہ کچھ صارفین کو نیل پالش لگانا بالکل بھی اچھا نہیں لگا۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طرف تو قطر فٹبال ورلڈ کپ میں اسلامی عقائد کو فروغ دے رہا ہے جبکہ ہماری شوبز شخصیات اسلامی اقدار کے منافی چیزوں کو فروغ دے رہی ہیں۔

ایک اور صارف نے طنزیہ لکھا کہ باقی سب تو اچھا ہے لیکن نیل پالش میں پنک رنگ زیادہ اچھا لگتا۔

Leave a Reply