عمران خان سے ملاقات

عمران خان سے ملاقات کیلئے صدر عارف علوی لاہور پہنچ گئے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ روک دی

ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر عارف علوی آج زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے ، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا پروٹوکول زمان پارک پہنچ چکا ہے ، خیال رہے کہ صدر کے پروٹوکول میں 3 افسران شامل ہیں، پروٹوکول افسران صدر ڈاکٹر عارف علوی کی سکیورٹی کےانتظامات کا جائزہ لیں گے۔

Leave a Reply