ملک کو تباہی سے

ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل الیکشن ہے، اسد عمر

(ہم دوست نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد حل جلد ازجلد الیکشن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 7 مہینوں میں بڑی تباہی آئی ہے اور ملک بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے۔

26 نومبر کو کیا ہوگا، اسد عمر نے بتا دیا

اسد عمر نے کہا کہ حالات اب قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ڈالر کو مصنوعی طریقوں سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے ، صنعتیں بھی منفی جارہی ہیں اور برآمدات میں ہر ماہ کمی آرہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ 5 فی صد سے70 فی صد تک ہوچکا ہے، ملک کو
بدترین تباہی سے بچانے کا واحد حل صاف شفاف الیکشن ہیں۔

Leave a Reply