اراکین نے استعفے تیار کرلیے

پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی اراکین نے استعفے تیار کرلیے

(ہم دوست نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسمبلیوں سے باہر ہونے کا اعلان کردیا ہے،جس کے بعد پارٹی اراکین نے استعفے تیار کر لیے ہیں۔

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر ہونے کے اعلان کے بعد پارٹی اراکین کی طرف سے بھی اپنے اپنے استعفے تیار کر لیے گئے ہیں ۔

کپتان سے بھیک مانگی جا رہی ہے کہ اسمبلیاں نہ توڑو، عثمان ڈار

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے تو اپنا استعفیٰ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔

ایم پی اے ڈاکٹر سعید آفریدی نے کہا ہے کہ میرا استعفی تیار ہے، جیسے ہی عمران خان حکم دیں گے، سب سے پہلے میں ہی اپنا استعفیٰ پیش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام سے اچھا ہے کہ عوام کے پاس جا کر فیصلہ کروایا جائے۔

Leave a Reply