الیکشن کمیشن کی وارننگ

سیاسی بحران جنم لینے والا ہے، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی وارننگ

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بحران جنم لینے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اگر بڑی تعداد میں استعفے آگئے تو پاکستان سیاسی بحران کا شکار ہو جائے گا۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے موجودہ ملکی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال بے حد خراب ہوتی جارہی ہے، اگر بڑی تعداد میں استعفے آجاتے ہیں تو سیاسی بحران جنم لے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی اراکین نے استعفے تیار کرلیے

کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ مجھے دکھائی نہیں دے رہا کہ پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آئے گی البتہ وفاقی حکومت گورنر کو کہہ سکتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت باربار کہتی تھی کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کریں گے تو ہم بھی قومی اسمبلی تحلیل کر دیں گے ۔

Leave a Reply