عمران خان کے پاس

“عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی ہے”

(ہم دوست نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے جب سے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے تب سے ہی پی ڈی ایم والے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کل کا فیصلہ قوم کیلئے بہترین تھا۔

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل

ان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں تو یہی چاہتی ہیں کہ ملک کے حالات ایسے ہی رہیں لیکن ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان سری لنکا بنے اور ملکی حالات مزید خراب ہوں۔

عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شخص غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاس پلان اے، بی، سی اور ڈی بھی موجود ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمران
اب عمران خان سے بھیک مانگ رہے ہیں کہ اسمبلیاں نہ توڑیں۔

Leave a Reply