(ہم دوست نیوز):وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں کی جائے گی۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ایک نئی زندگی دی ہے ،راولپنڈی جلسےمیں عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راؤنڈ میں داخل ہو چکی ہے۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے آتے ہی اتحادی جماعتوں کا جعلی اتحاد انتشار کی شکل اختیار کر لے گا، مسلم لیگ ن والے جھوٹ بولنے سے باز ہی نہیں آ رہے اب پتہ لگ جائے گا آپ کے ساتھ انتخابات میں وہ کچھ ہو گا جو آپ کی آنے والی نسلیں بھی یادرکھیں گی۔
پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔ ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ اسمبلیوں سے جب استعفے دئیے تو شہباز شریف کی 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکے گی۔ عمران خان اسمبلیاں تو ڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی۔ #ImranKhan #Punjab pic.twitter.com/xHDHATucxJ
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) November 27, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت سابق وزیراعظم عمران خان کی امانت ہے اور ہم وضع دار لوگ ہیں جس کےساتھ بھی چلتےہیں اس کو پھر چھوڑتے نہیں، اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو شہباز شریف کی حکومت 24 گھنٹے بھی مزید نہیں چل سکے گی۔