استعفیٰ یا پھر اسمبلیاں

استعفیٰ یا پھر اسمبلیاں تحلیل؟ عمران خان حکومت کو سرپرائز دینےکو تیار

(ہم دوست نیوز): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو پھر سے تیار ہیں ،استعفی دینا یا پھر ہوں گی اسمبلیاں تحلیل ؟

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ، جس میں انہوں نے وزراء اعلیٰ ، پارلیمانی پارٹی اور قانونی ماہرین کو بھی شامل کیا ہے ۔

عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گےتو ایک منٹ کی دیر نہیں ہوگی

ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین آئینی طریقہ کار پر چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی رائے دیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرنے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے یا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی اعلان کریں گے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان عوامی اجتماع سے خطاب یا پھر پر ہجوم پریس کانفرنس میں باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موجودہ غیر فعال ملکی نظام سے باہر نکلنے کا اعلان 16 دسمبر کو ہو سکتا ہے ۔

Leave a Reply