عمران خان کے حکم

عمران خان کے حکم کی تعمیل، سندھ اسمبلی کے تمام استعفے موصول

(ہم دوست نیوز): سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حکم کی تعمیل پر پنجاب اور سندھ کے استعفے موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف سندھ کے تمام اراکین نے استعفے جمع کروا دیئے ہیں اور پی ٹی وی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کو تمام اراکین کے استعفے موصول ہو گئے ہیں۔

استعفیٰ یا پھر اسمبلیاں تحلیل؟ عمران خان حکومت کو سرپرائز دینےکو تیار

پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اسمبلی میں موجود تمام 26 اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کروا دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تمام اراکین نے استعفے دئیے ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ بھی موجودہ صورتحال سے آگاہ ہیں،جب قائد حکم دیں گے ، تمام استعفے سندھ اسمبلی میں جمع کروا دیئے جائیں گے، یہ نشست کپتان عمران خان کی امانت ہے، ووٹ بھی ان کا تھا اور رہے گا۔

Leave a Reply