ایس ایم منیر انتقال کر گئے

معروف کاروباری شخصیت ایس ایم منیر انتقال کرگئے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان کی نامور کاروباری شخصیت ایس ایم منیر انتقال کرگئے ہیں ، وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ میں سے تھے، اس کے علاؤہ وہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

نامور پاکستانی کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے

خیال رہے کہ ایس ایم منیر کو آج صبح سے ہی بخار کی شکایت تھی۔ ان کو دل کے دورے کی شکایت پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری سے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تاہم وہ وہاں جانبر نہ ہو سکے۔

کچھ عرصہ پہلے ہی انہوں نے گردوں کا علاج کرایا تھا۔

قریبی ذرائع کے مطابق ایس ایم منیر کے اہلِخانہ لاہور میں ہی ہیں۔

صنعت کار ایس ایم منیر مختلف بینکوں اور کمپنیوں کے بورڈ ممبر بھی رہ چکے تھے اور اب وہ چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے پر بھی وہ موجود تھے۔

Leave a Reply