پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نےبھی ملک کےدیوالیہ ہونے کے خدشات ظاہر کردئیے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ظاہر کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کھوکھر نے کہا ہے کہ معیشت مسلسل بدحال ہوتی جا رہی ہے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے، کہا گیا تھا کہ ڈالر 2 سو
روپے تک آ جائے گا، آئی ایم ایف کو سیدھا کر کے رکھ دیں گے اور مہنگائی بھی کم ہو جائے گی۔ اُلٹا اب آئی ایم ایف نے ہی مزید ٹیکسز لگانے تک اگلی قسط دینے سے منع کر دیا ہے ۔جس کی وجہ سے دوست ممالک بھی بے حد پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ‏اس سلسلے میں صرف آج کے اخبارات پر ہی نظر ڈال لیں تو کافی ہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس اور جنگ اخبار کا صفحۂ اول پر ہی نظر ڈال لیں ۔اس کے علاؤہ ڈان اخبار نے بھی اپنی اخبار میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Leave a Reply