چغتائی آرٹ میوزیم، لاہور

چغتائی آرٹ میوزیم، لاہور

لاہور شہر میں کلمہ چوک کے بالکل پاس واقع یہ عجائب گھر پاکستان کے مشہور پینٹر عبدالرحمان چغتائی (1975-1897) کی خوب صورت کلیکشن پر مبنی میوزیم ہے۔

”خان بہادر” کے لقب سے یاد کئے جانے والے چغتائی صاحب جنوبی ایشیاء کے واحد جدید مسلمان مصور تھے جو کلاسیکل اور تجدیدی آرٹ میں یدِ طولیٰ رکھتے ہیں۔ چغتائی صاحب کی مصوری میں ہمیں 2 مختلف روایات کا ملاپ نظر آتا ہے۔ ایک طرف ترک ، ایرانی اور مغل مصوری ہے تو دوسری جانب بنگالی مصوروں کی بنائی ہوئی وہ تصاویر ہیں جنہوں نے جدید انڈین مصوری کی بنیاد رکھی ہے ۔

چغتائی صاحب کی آرٹ میں مغلیہ دور کو نئی جدت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے ۔ جن کو 1960ء میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا اور پھر 1968ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔ علامہ محمد اقبال اور ملکہ الزبتھ دوئم بھی چغتائی صاحب کے چاہنے والوں میں سے تھے۔

عبدالرحمن چغتائی کی وفات کے بعد 1975ء میں آپ کے نام سے یہ عجائب گھر بنایا گیا تھا ، جہاں آپ کے پینسل سکیچ ، پینٹنگز ، مغلیہ آرٹ کے نادر و نایاب شاہکار نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔

سوات میوزیم

Leave a Reply