جے یو آئی میں شامل

سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی جے یو آئی (ف) میں شامل

کوئٹہ: (ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) میں شمولیت کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب اسلم رئیسانی نےکہا کہ 2008ء میں جب ہم نے حکومت بنائی تو جمعیت نے ہمارا بہت ساتھ دیا تھا۔

جے یو آئی کا لانگ مارچ آج سے شروع ہوگا

سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی کے دوران جے یو آئی(ف) نے ہمیں دوستوں کی طرح سمجھا، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہم سب نے مل کر بہت کچھ کرنا ہے۔

نواب اسلم رئیسانی نے مزید کہا کہ جے یو آئی میں شمولیت سے پہلے تمام دوستوں سے بھی مشورہ کیا، عوام کے تمام مسائل تو حل نہیں کر سکتے لیکن مسائل کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ فیڈریشن کی مضبوطی کیلئے دعاگو ہیں۔

Leave a Reply