مراکشی کھلاڑیوں نے فتح

مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

(ہم دوست نیوز):فیفا ورلڈکپ میں مراکش کے پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر کھلاڑی جہاں سجدہ ریز ہوئے وہیں انہوں نے کہیں میدان میں فلسطین کا جھنڈا لہرایا تو کہیں اس جیت کو اللہ تعالیٰ کا کمال قرار دے دیا۔

گزشتہ کل ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ کے دوران مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق بین الاقوامی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی۔

میچ کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں کو اسرائیلی فوج کے جبرو تشدد سہتے فلسطینی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کھلاڑیوں کو جیت کو اللہ تعالیٰ کا کمال قرار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔

وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں کھلاڑیوں کو سجدہ ریز ہوتے اور فلسطین کا جھنڈا لہراتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، اس دوران کھلاڑیوں کے علاؤہ مداحوں نے بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ ریز ہو کر اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا تھا۔

Leave a Reply