ٹھٹھہ میوزیم سندھ

ٹھٹھہ میوزیم سندھ

ٹھٹھہ صوبہ سندھ میں کینجھر جھیل کے قریب واقع ہے ۔ یہ ایک تاریخی شہر ہے ، جس کے بیش تر تاریخی مقامات اور نوادرات کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ادارے نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا ہے۔

بہت سارے تاریخی مقامات کا گڑھ ہونے کی وجہ سے اور کراچی کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے ہر سال اس جگہ سیاحت کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ حکومتی سطح پر اس شہر اور اس کی ثقافت کو پروموٹ کرنے کے لیے کوئی قابل ذکر اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

ابھی حال ہی میں ٹھٹھہ شہر میں ایک عجائب گھر کی بنیاد رکھی گئی ہے جو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اس میوزیم میں ٹھٹھہ شہر کی قدیم تاریخ ، سندھ کی دیہی زندگی ، فنِ کاشی گری اور مختلف پیشوں کو انتہائی خوب صورت طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ یہ پاکستان کا سب سے نیا بننے والا میوزیم ہے ۔

وزیر مینشن میوزیم ، کراچی

Leave a Reply