پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نام پر ملک کو کروڑوں کا نقصان

(ہم دوست نیوز): انکشاف کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور ملازمین اجلاس نہ ہونے کے باوجود بھی سیشن الاؤنس اور ٹی اے ڈی لیتے رہے ہیں ۔بلز اور الاونسز کی ادائیگی روک کر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

نہ ہی کوئی سیشن کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی بیٹھک لگی ہے مگر سیکرٹریٹ کے ملازمین اور افسران کی لاٹری ضرور لگ گئی ہے ۔ اجلاس نہ ہونے کے باوجود بھی ٹی اے ڈی اے اور سیشن الاؤنس چل رہا ہے ۔ یہ اجلاس اہم قانون سازی کیلئے جولائی میں طلب کیا گیا تھا اور اس کے اختتام پر اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کرنے کی بجائے آئندہ ماہ تک کیلئے ملتوی کر دیا تھا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کروڑوں کے سیشن الاؤنس اور ٹی اے ڈی اے کے بل بھجوائے گئے جبکہ اس کے بعد تاریخ میں مسلسل توسیع ہوتی رہی ہے ۔

Leave a Reply