(ہم دوست نیوز): رجیم چینج آپریشن کی کامیابی کے بعد رواں برس پی ڈی ایم رہنما اپنے اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانے میں لگ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی خزانے کی لوٹ سیل لگانے والے تمام رہنما بری ہوتے جا رہے ہیں۔دوسری جانب پی ڈی ایم حکومت توشہ خانہ کیس میں الزامات لگا کر، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے تمام حدیں پار کر رہی ہیں۔
عمران خان نے اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات جاری کردیں
دوسری طرف رجیم چینج آپریشن کے بعد مولانا فضل الرحمان ،آصف زرداری اور شریف خاندان کے کرپشن کے تمام کیسز داخل دفتر کر دیئے گئے ہیں۔
رجیم چینج آپریشن ملک میں کرپشن کے ملزمان کیلئے ایک سائبان ثابت ہو رہا ہے جس کے بعد اتحادی جماعتوں کے رہنما اپنے اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانے میں لگ گئے ہیں اور لوٹی گئی عوام کی دولت کو قومی خزانے میں واپس کرنا اب محض ایک خواب بن چکا ہے۔