(ہم دوست نیوز): سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھنا چاہتا ہے کہ ملک کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے؟ تو اس کیلئے 2 واقعات ہی کافی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیر حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو ان کے بچوں اور پوتے پوتیوں کے سامنے مارا پیٹا گیا ، ان کے گھر کے ایک حصےکو گرا کر زبردستی تالے لگا دیئے گئے ۔
اگر کوئی یہ سمجھنا چاہتا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں ہے تو محض دو واقعات ہی اس کیلئے کافی ہیں۔ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا،انہیں انکے پوتے پوتیوں کےسامنے پیٹا گیا، ایک حصےکو گرا کر انکےگھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے اور
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
عمران خان نے کہا کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ، انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے ان کو ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز، ہمارے دستور میں فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کو صریحاً پامال کرتے ہوئےدرج کئے گئےدرجنوں مقدمات کے ذریعے انہیں ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسکے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ اربوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث اور اشتہاری ملزم سلیمان شہباز کو پاک صاف قرار دے دیا گیا ہے۔
کو(این آر او-ٹو کےذریعے)جھاڑ پونچھ کر پاک صاف کر دیا گیا ہے اور وہ پاکستان لَوٹ آیا ہے۔
رسولِ مکرّم ﷺکی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہئیے جس میں انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے! pic.twitter.com/t1Djb3pEZG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022