پرویز اشرف کا انکشاف

اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف کا اہم انکشاف

(ہم دوست نیوز): قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی فون کرکے استعفے قبول نہ کرنے کیلئے کہتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام چیلنجز کو حل کرنے کا فورم صرف پارلیمنٹ ہے، معیشت کو سہارا دینے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینا ہوگا، ہمیں قانون سازی کرنا ہوگی اور قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

راجہ پرویز اشرف کا آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑا دعویٰ

پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ استعفے منظور کرنے کے کچھ قواعد و ضوابط ہوتے ہیں، اگر کوئی آکر استعفے کا بیان دے اور مجھے معلوم ہوکہ اس پر دباؤ ہے تو میں اس کا استعفیٰ قبول نہیں کروں گا، جب تک میں اپنی تسلی نہ کرلوں، استعفیٰ قبول نہیں کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے انکشاف کیاہے کہ ابھی تک پاکستان تحریک انصاف والے لاجز میں بیٹھے ہوئے ہیں، ابھی تک مراعات لے رہے ہیں، یہ پیغامات بھیجتے ہیں اور فون کرتے ہیں کہ ہمارے استعفیٰ قبول نہ کریں۔

Leave a Reply