کراچی: (ہم دوست نیوز) چند برس قبل ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لینے والی شوبز کی مشہور و معروف جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے ۔
اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری کی رومانوی فلم ’بےبی لیشیس‘ babylicious کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آ چکی ہے ۔
شہروز سبزواری نے اپنے ایک آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ ان کی فلم اگلے برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
اس فلم کی پروڈکشن اور عکس بندی کا آغاز کووڈ سے قبل کیا گیا تھا تاہم اسی دوران سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق کا فیصلہ لیتے ہوئے راہیں جدا کر لیں ، فلم کی ریلیز انہی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہی تھی ۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی فلم کے لیے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں ، تاہم مداحوں کا یہ کہنا ہے کہ اس ٹوٹی ہوئی جوڑی کی عشق سے بھرپور رومانوی فلم دیکھ کر خوشی سے زیادہ تکلیف ہوگی۔