پاکستان و قازقستان

پاکستان و قازقستان کے درمیان سیاحتی معاہدہ

اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز) وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ کو اوّلین ترجیحات میں شامل کر لیا ہے ۔ پاکستان و قازقستان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں ایک معاہدے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

پاکستان سیاحت کے شعبے کو دینے کے لیے قازقستان کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کے ذریعے لوگوں کی سماجی اور معاشی زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیاحت کے شعبے میں تعاون کے لیے قازقستان اور پاکستان کے درمیان ایک ایم او یو کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی طرف سے مفاہمتی یادداشت کی سمری بھی منظور کر لی گئی ہے ۔

ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ منظوری کے لیے سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کابینہ کو بھجوا دی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کی وسیع تر گنجائش موجود ہے۔

اس معاہدے سے لوگوں کی سماجی ثقافتی ، اور معاشی زندگیوں میں بہتری ممکن ہو سکے گی، اور اس کے تحت نمائشوں ، میلوں، سمینارز اور سیاحتی تقریبات میں باہمی شمولیت کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین سیاحتی معاہدے سے حکومتی اداروں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔

عید کی چھٹیوں میں سیاحت کیلئے مری جانے والے افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

Leave a Reply