روپے کے مقابلے میں ڈالر

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی

( ہم دوست نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن روز بروز مزید مستحکم ہوتی جا رہی ہے ، آج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوا ہے ، جس کے بعد ڈالر 226 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ شب انٹر بینک میں ڈالر 226 روپے اور 37 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے ہی کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 129 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39408 پر آ چکا ہے۔

ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ

Leave a Reply