نواز شریف

نواز شریف کا آصف زرداری سے رابطہ ، اہم وجہ سامنے آگئی

اوکاڑہ: ( ہم دوست نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری مستقبل کی سیاست کے لیے مزید سرگرم ہو گئے ہیں ۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے 3 اور پاکستان تحریک انصاف کے ایک رکن صوبائی اسمبلی کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت ایک غیر معمولی واقعہ قرار دے دی گئی ہے۔

جب کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے بھی ایم کیو ایم کے تحفظات کو دور کرنے کیلیے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر ہی وفاقی حکومت کا وفد آج کراچی جائے گا۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے سیاسی جوڑ توڑ کو حکمران اتحاد کی مکمل طور پر حمایت حاصل ہے۔

باپ پارٹی کے 3 ارکان بلوچستان اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسو ، میر ظہور بلیدی، اور پاکستان تحریک انصاف کے میر نعمت اللہ زہری کی آصف علی زرداری زرداری سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کو مستقبل کی سیاست کے حوالے سے انتہائی غیر معمولی واقعہ قرار دیا گیا ہے۔

نواز شریف واپسی ، پٹرول 190روپے ، بجلی 300 یونٹ فری کرنے کی ہدایت

Leave a Reply