ناظم جوکھیو

جوکھیو قتل کیس میں 3 ملزمان کی صلح کی درخواست منظور

( ہم دوست نیوز) کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کی صلح نامہ کی درخواست منظور کر لی ہے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے تینوں ملزمان کی مقتول کے ورثاء کے ساتھ صلح کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے ۔

جب کہ عدالت نے 2 ملزمان کی صلح نامہ کی درخواست مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ 2 ملزمان پر اغواء کا الزام ہے، لہذا انکی صلح نامہ کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے

عدالت نے کہا کہ معراج جوکھیو ، جام اویس اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور کی جاتی ہے، ملزمان سومار اور دودو خان کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ ملزمان دودو خان اور سومار کے خلاف مقتول کے اغواء کا مقدمہ چلایا جائے ۔

یاد رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021ء میں تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا۔

ناظم جوکھیو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں کا احتجاج

Leave a Reply