بلدیاتی الیکشن ، پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا

( ہم دوست نیوز) کراچی میں اتوار (15 جنوری) کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

کراچی میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسر کے کیمپ آفس میں پولنگ کا سامان پہنچایا جا چکا ہے۔

ڈی آر او آفس میں پولنگ کا سامان پہنچنے کے بعد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ڈی آر او آفس سے اب انتخابی سامان آج ہی مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بھیج دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کل حیدرآباد اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات کا التوا، جماعت اسلامی کا شاہراہ قائدین پر دھرنا

Leave a Reply