بلدیاتی انتخابات ملتوی

بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لیے سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط

( ہم دوست نیوز ) کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخاباب ملتوی کرنے کے لیے سندھ حکومت نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے ۔

خط میں سندھ حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ حیدرآباد اور کراچی ڈویژن میں کل ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے جائیں۔

خط کے متن کے مطابق سیکیورٹی کے شدید مسائل کا سامنا ہے، کوئی بھی ناخوش گوار قسم کا واقعہ ہو سکتا ہے۔

خط میں سندھ حکومت نے یہ بھی لکھا ہے کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن کو ملتوی کر دیا جائے ۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کراچی میں حساس اداروں کے اجلاس میں صوبہ سندھ میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کو قومی سلامتی کے اداروں نےاجلاس کی کارروائی سے آگاہ کیا تھا۔

حساس اداروں کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے شدید سیکیورٹی خدشات ہیں، لہذا الیکشن ملتوی کر دئیے جائیں ۔

بلدیاتی الیکشن ، پولنگ کا سامان پہنچا دیا گیا

Leave a Reply