قومی اسمبلی میں واپس

قومی اسمبلی میں واپس بھی جا سکتے ہیں، عمران خان

( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان تیار کر لیا ہے، نگراں سیٹ اپ کے لیے ہم قومی اسمبلی میں واپس جا سکتے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں، ہم مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی رابطے میں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت بری طرح پھنس گئے ہیں۔ رات کو اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا دینا تھیں، لیکن نہیں بڑھا سکے، اس کا مطلب ہے کہ اب آئی ایم ایف نہیں آئے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کراچی میں ہارنے کی اہم وجہ تنظیم کی کمزوری اور پیپلزپارٹی کی دھاندلی بھی ہے

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کا مستقبل اب پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے، مسلم لیگ ق بلے کے نشان پر لڑے گی تو ہی ان کی جیت ہوگی۔

ہسپتال میں تختی لگانے پر مسلم لیگ (ن) اور (ق) میں فائرنگ

Leave a Reply