پرویز الٰہی

نگران وزیر اعلیٰ کیلیے حمزہ کے مقرر کردہ نمائندے کا پرویز الہیٰ سے رابطہ

لاہور : (ہم دوست نیوز) پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے مقرر کردہ نمائندے ملک احمد خان کا وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک احمد خان کا سابق وزیر اعلی پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے جلد نگران وزیر اعلیٰ کے لیے نام تجویز کر دئیے جائیں گے ۔

یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مشاورت کے لیے ملک احمد خان کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں واپس بھی جا سکتے ہیں، عمران خان

Leave a Reply