پاکستان تحریک انصاف کی

پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں واپسی پر مشاورت

( ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں واپسی کے معاملے پر مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرے گا۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سمیت تین پارلیمانی عہدوں پر تقرری کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اجلاس سے ویڈیو لنک کے ساتھ خطاب کرنے کا بھی امکان ہے۔

قومی اسمبلی میں واپس بھی جا سکتے ہیں، عمران خان

Leave a Reply