اسلام آباد: ( ہم دوست نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں ۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان میں عثمان ترکئی ، جنید اکبر ، عندلیب عباس ، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب اور ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ۔
قومی اسمبلی اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قواعد و ضوابط کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے_ pic.twitter.com/QokSWmn9hk
— National Assembly of 🇵🇰 (@NAofPakistan) January 20, 2023
ان کے علاوہ سلیم رحمان ، حیدر علی خان، محبوب شاہ۔ صاحبزادہ صبغت اللہ اور محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔