بس پر فائرنگ

یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

حیدر آباد: ( ہم دوست نیوز) حیدرآباد میں سینٹرل جیل کے نزدیک سندھ یونیورسٹی جامشورو کی بس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، جس سے بس ڈرائیور غلام علی جاں بحق ہوگے ۔

ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ڈرائیور بس سے اتر کر پانی پی رہا تھا کہ اس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت سندھ یونیورسٹی کی بس میں صرف ڈرائیور غلام علی ہی موجود تھا۔

ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب واقعہ کے خلاف یونیورسٹی بس کے ڈرائیوروں نے سٹی گیٹ پر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل

Leave a Reply