لاہور:(ہم دوست نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر
ان کی تین ٹویٹس سامنے آئی ہیں جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ ‘وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلاب برپا کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے شعبہ صحت میں اصلاحات متعارف کروا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔
ہیلتھ کارڈ پنجاب کے عوام کی دل کی آواز ہے۔اب پنجاب کے ہر خاندان کو 7لاکھ20ہزار روپے سے سالانہ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی۔ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن میں اس پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔31دسمبر تک پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام یہ سہولت گھرکی دہلیزپر دستیاب ہوگی’
ہیلتھ کارڈ پنجاب کے عوام کی دل کی آواز ہے۔اب پنجاب کے ہر خاندان کو 7لاکھ20ہزار روپے سے سالانہ علاج معالجہ کی معیاری سہولیات بالکل مفت میسر ہونگی۔ڈیرہ غازی خان اورساہیوال ڈویژن میں اس پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے۔31دسمبر تک پنجاب کے گیارہ کروڑ عوام یہ سہولت گھرکی دہلیزپر دستیاب ہوگی
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 23, 2021
پنجاب حکومت نے شعبہ صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا ہے۔اس سال 369 ارب روپے سے پنجاب میں صحت کا شعبہ آسمان کی بلندیوں کو چھونے جارہا ہے۔درجنوں بڑے اور چھوٹے ہسپتالوں کی تعمیرومرمت سےپنجاب کے عوام صحت کے شعبہ میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے

فردوس عاشق نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ انسانی اورسماجی شعبوں کی ترقی وخوشحالی پر پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔