وزیراعظم کا دورہ بہاولپور: کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

بہاولپور (ہم دوست نیوز) بہاولپور میں آج کسان کارڈ کے اجراء کی تقریب ہوگی.وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوں گے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اسلامیہ یونیورسٹی میں کسان کارڈ کی افتتاحی تقریب میں شامل ہوں گے.وزیراعلیٰ عثمان بزدار نیشنل کاٹن بریڈنگ انسٹی ٹیوٹ اورانٹر کروپنگ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے.

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سولر پاور پراجیکٹ،نرسنگ کالج اور کرکٹ سٹیڈیم پویلین کا افتتاح بھی ہوگا.وزیراعلیٰ عثمان بزدار لال سوہانرا میں شجرکاری کی تقریب میں بھی شامل ہوں گے.

Leave a Reply