مسلم لیگ ن بلوچستان سنئیر رہنماوں کا حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ(ہم دوست ) مسلم لیگ ن بلوچستان کے سنئیر قیادت اور سنئیر رہنما سردار یعقوب خان، ناصر شیخ جعفر خان مندوخیل ،محمد رحیم کاکڑ ،آغا شاہزیب دورانی، سیدال خان ناصر راحیلہ حمید خان دورانی سردارزادہ نعمان ناصر جاوید اقبال اعوان ارباب اقبال کاسی ، نثاراحمد خان اچکزئی، زاکر بنگلزئی ، حیدرخان اچکزئی ، میر قربان بگٹی ، ملک ظاہرکاکڑ ،حاجی عرض محمد ،بڑیچ میر، اصغر مری، میاں حسین گولہ، سلمان دورانی اوردیگر سنئیرہنماوں نے عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔ مرحوم سید علی گیلانی کے کشمیر کیلے جہدوجہد پرانکو خراج تحسین پیش کرتے ہے اور انکے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجاۓ گا۔
سنئیر قیادت مسلم لیگ ن بلوچستان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ پاک مرحوم سید علی گیلانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاۓ کرے لواحقین کو صبر جمیل عطاۓ کرے۔
سنئیر رہنما سردار یعقوب خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوۓ کہا کہ عظیم حیرت رہنما سید علی گیلانی کی کشمیر کیلے بیشمار قربانیاں ہےجس کو ہم قدر نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سید علی گیلانی نے کشمیر کیلئے ہمیشہ جہدوجہد کی اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہوۓ بھارتی مظالم کے آگے ہمیشہ ڈٹ کے کھڑارہے۔انہوں نے کشمیر کا مقدمہ ہرفورم پے اوٹھایاں اور بھارتی مظالم کو پورے دنیامیں اوجاگر کرتے رہے۔لیگی رہنما نثاراحمد خان اچکزئی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم سید علی گیلانی زندگی کے آخری دم تک کشمیروں کیلےجہدوجہد کرتے رہے اور بھارتی مظالم فوج کے قید اور نظر بندے کے دوران مقبوضہ کشمیر کے آزاد کا خواب لیکر دنیاۓ فانی سے رخصت ہوگئے جیسے ہمیشہ یاد رکھاجاۓ گا۔

Leave a Reply