صحافیوں کے وفد کی گورنر بلوچستان سے اہم ملاقات

کوئٹہ(ہم دوست) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے انجمن تاجران مسلم باغ کے صدر محمد عارف خان کاکڑ، پاکستان گروپ آف جرنلسٹس ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر خیراللہ کاکڑ اور سید محمد اقبال تارن نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسلم باغ کے مختلف مسائل زیر بحث لائے گئے۔وفد نے گورنر بلوچستان کو بتایا کہ مسلم باغ ہسپتال کو RHC سے THQ کروانا وقت کا اہم ضرورت بن چکا ہے۔ لیویز اہلکاروں کی بھرتی کے حوالے سے انہوں نے کہا ضلع قلعہ سیف اللہ کی لیویز فورس کے ٹیسٹ وانٹرویو دو سال قبل ہوچکے ہیں۔ لیکن ان کی بھرتیاں تاحال التواء کے شکار ہیں۔ علاقے میں امن وامان یقینی بنانے کیلیے انجمن تاجران کے صدر عارف خان کاکڑ نے گورنر بلوچستان ظہور اغا سے کہا کہ مسلم باغ میں پولیس کی نفری بہت کم ہیں اسکو بڑھایا جائے تاکہ علاقے میں امن و امان مزید قائم ودائم ہوسکے۔
مسلم باغ شہید باز محمدبوائز ڈگری کالج میں لیکچرار اور اسٹاف کی کمی پوری کی جائے۔ وفد نے گرلز ڈگری کالج ، بیوٹمز یونیورسٹی و دیگر تعلیمی اداروں کے مسائل گورنر بلوچستان سے تفصیلی گفتگو کی۔
بجلی کے نظام بہتر بنانے کے حوالے وفدنے بتایا کہ مسلم باغ میں واپڈ کی طرف سے بجلی کی جو تاریں بچھائی گئی ہیں۔ وہ انگریز دور کے ہیں لہذا انکو اپ گریڈ کیا جائے۔ تاکہ بجلی کی پیداوار اور وولٹیج میں اضافہ ہوسکے۔ جس پر گورنر بلوچستان نے وفد کو ہر ممکن تعاون کرنے کر یقین دلایا۔
۔

Leave a Reply