نہر آب حیات میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

نہر آب حیات میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا

‏خان پور :(ہم دوست نیوز ) رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں چک 27 پی کے مقام پر نہر آب حیات میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ‏گزشتہ رات سے شگاف پڑا ہے ابھی تک محکمہ انہار موقع پر نہیں پہنچا ۔‏اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ شگاف پر کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں دوسری جانب محکمہ انہار کو بروقت اطلاع بھی دی جاچکی ہے مگر 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال محکمہ انہار کی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ سکیں مقامی رہائشیوں نے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور شگاف پر کرانے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply