پسند کی شادی کی رنجش ،ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی، 7 افراد جاں بحق

پسند کی شادی کی رنجش ،ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی، 7 افراد جاں بحق

مظفرگڑھ:(ہم دوست نیوز )اتوار کی شب مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیہ میں گھر میں آتشزدگی سے 4 بچوں اور 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے تھے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ، ‏2افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی رنجش میں ملزمان نے گھر کو آگ لگائی۔‏مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واقعہ کی تفصیل
پیر جہانیاں میں افسوسناک واقعہ پر پورا علاقہ سوگوار ہے ۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم مظفرگڑھ کے مطابق مظفرگڑھ کے مضافات میں مظفرگڑھ علی پور روڈ پر بستی پیر جہا نیاں میں گزشتہ شب ایک بجے گھر کے چھپڑ کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں جن میں 2 ماہ کی بچی بھی شامل ہے اور 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد 65 سالہ محمد نواز ولد فیض بخش،35 سالہ خورشید مائی زوجہ فاروق،19 سالہ فوزیہ مائی زوجہ کالا خان،12 سالہ شاہنواز ولد فاروق،10 سالہ سرفراز ولد فاروق، اڑھائی سالہ یعقوب ولد فاروق،2 ماہ کی بے بی دختر فاروق زندہ جل کر جاں بحق ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسMGA. 22اور فائروہیکل نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے سات افراد کی ڈیڈ باڈی باہر نکال لی ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں 8 افراد رہائش پزیر تھے، ریسکیو سرچ آپریشن ابھی جاری ہے ۔ریسکیو عملہ نے لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے ،پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے ،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ہے، آگ کیسے لگی ،کسی نے لگائی تو نہیں؟ مقامی پولیس مختلف زاویوں سے اس سانحہ کی تفتیش کر رہی ہے، ایک ہی خاندان کے 07 افراد کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی، مرنے والوں کے عزیز رشتے دار دھاڑیں مار کر روتے رہے، انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

Leave a Reply