اوکاڑہ :عاشق محبوبہ کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

اوکاڑہ :عاشق محبوبہ کا سر کاٹ کر ساتھ لے گیا

اوکاڑہ:(ہم دوست نیوز) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں مبینہ عاشق نے اپنی محبوبہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا ، قتل کرنے کے بعد مقتولہ کا سر تن سے جدا کرکے ساتھ لے گیا۔
پولیس کا اس افسوسناک واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ملزم شان نےناجائز تعلقات کی بنا پر 32 سالہ شمیم بی بی کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلہ سے قتل کیا۔
پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی درخواست پر ملزم شان اور دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور:شاہدرہ میں 3 بھائیوں کےقتل کیس میں اہم پیشرفت

Leave a Reply