خرید و فروخت پر پکی

خرید و فروخت پر پکی رسیدیں لیں،انعامات ملیں گے

خرید و فروخت پر پکی رسیدیں لیں،انعامات ملیں گے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جب آپ خرید وفروخت کرنےجاتے ہیں تو پکی رسید لیں۔آپ لوگ پکی رسید مانگیں گے تو ہم آپ کو انعامات دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ جو تجربہ پاکستان میں ہو رہا ہے یہ اور ملکوں میں بھی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئےاقدامات کیے جارہے ہیں۔جرمنی میں ٹیکس دیئے بغیر کوئی نمائندگی نہیں ہے۔

شوکت ترین نے کہا کہ ملک کی 22 کروڑ آبادی میں سے صرف 20 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں۔جو لوگ انکم پر ٹیکس نہیں دیتے ان کیلئے بھی اقدامات اٹھائیں گے۔ریٹیلرز عوام سے ٹیکس لیتے ہیں اور ایف بی آر میں ٹیکس جمع نہیں کرواتے۔ریٹیل کی سیلز 20 ٹریلین سے زائد ہے۔مزید اقدامات کے ذریعے رواں مالی سال 6 ٹریلین روپےحاصل کیے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پکی رسید کی ڈیمانڈ جب تک نہیں کریں گے ٹیکس نہیں آئے گا۔ریٹیلر کے ساتھ پوائنٹ آٖف سیل لگاتے ہیں۔جس سے پکی رسید سیدھی ایف بی آر کے پاس جاتی ہے۔ یہ بہت اچھی چیز ہے جس سےایف بی آر کو سب کچھ معلوم ہو جاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریٹیل میں 20 ٹریلین کی سیل ہوتی ہے تو ملک کیسے آگے بڑھےگا۔کرنٹ خسارہ 12 سے 13فیصد ہے۔ہم یقین دلاتے ہیں کہ دکانداروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply