کتوں کی لڑائی پر جواء، پولیس کا چھاپہ

خانیوال(ہم دوست نیوز) خانیوال کے نواحی علاقے میں کتوں کی لڑائی پر جوا کروانے والے جواریوں پر پولیس کا چھاپہ، 12 ملزمان کو گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے میں کتوں کی لڑائی پر جواء کروانے پر تھانہ کہنہ پولیس نے چھاپہ مار کر 12 جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 14 ہزار نقدی اور دو کتوں کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کتوں کی لڑائی پر جوا کھیل رہے تھے۔

Leave a Reply