ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی

لاہور(ہم دوست نیوز) محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، لاہور اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ خیبر پختونخوا میں پشاور، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بادل برسنے کا امکان ہےاور دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی ہے۔

Leave a Reply