مبینہ ذہنی معذور شخص کے ہاتھوں 2 خواتین کا قتل

خانیوال(ہم دوست نیوز) خانیوال میں نواحی بستی پیر شاہ میں مبینہ ذہنی معذور شخص کے ہاتھوں دو قریبی رشتے دار خواتین کا قتل۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال میں نواحی بستی پیر شاہ میں مبینہ ذہنی معذور شخص نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی دو قریبی رشتے دار خواتین کو قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ بیچ بچاؤ کرنے والی 13 سالہ لڑکی کو بھی شدید زخمی کردیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم مبینہ طور پر ذہنی مریض ہے، تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply