جیل سے رہا ہوکر گھر جانےوالوں پر فائرنگ

بہاولپور (ہم دوست نیوز) نامعلوم افراد کی مسافر وین پر فائرنگ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق،جاں بحق افراد سینٹرل جیل سے رہائی پانے کے بعد گھر جا رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

Leave a Reply