واٹس ایپ اپنے صارفین

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے کس نئے فیچر پر کام کر رہا ہے؟

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق واٹس ایپ پیغام رسانی کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔جو کہ اپنے صارفین کیلئے اسٹیٹس سے متعلق ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے کیلئے ایک نئے فیچر کو متعارف کروایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد واٹس ایپ صارفین بھی انسٹاگرام صارفین کی طرح پرائیویٹ چیٹ کے دوران کانٹیکٹ لسٹ میں موجود اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھ سکیں گے۔

سعدیہ خان کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

اس فیچر سے متعلق صارف کی چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جس میں دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل تمام نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے جانے والے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

اس کے علاؤہ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کو کانٹیکٹ لسٹ میں شامل کسی بھی صارف کی پروفائل پک پر کلک کرنے سے ان کا اسٹیٹس دیکھنے کی اجازت بھی مل جائے گی ۔

Leave a Reply