کوئٹہ( ہم دوست نیوز) ژوب میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کے قریب مسافر بس کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر بس بارش کے باعث سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری، حادثے کے زخمیوں کو سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے۔