عامر لیاقت کی سالگرہ

عامر لیاقت کی سالگرہ پر بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

کراچی:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی سابقہ بیوی ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اپنے مرحوم شوہر کی 51ویں سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو کئی برس پرانے ایک ٹیلی ویژن شو کی ہے، جس میں عامر لیاقت کے ساتھ ان کی بیٹی دعا بھی موجود ہے جبکہ عامر لیاقت حسین مزاحیہ انداز میں اپنی بیٹی کا انٹرویو لے رہے ہیں۔

سری لنکن وزیراعظم نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعتراف کرلیا

اس ویڈیو کو یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے بشریٰ اقبال نے کیپشن میں لکھا کہ ” اَن مٹ نقوش”۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کیجانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور عامر لیاقت کے مداح کمنٹس میں ان کی مغفرت کے لیے دعائیہ کلمات بھی لکھ رہے ہیں۔

کچھ مداحوں کیجانب سے اس ویڈیو پر دکھ کا اظہار بھی کیا گیا، انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ بچوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے، جب وہ والد کے انتقال کے بعد ایسی کوئی بھی یادگار دیکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 10 جون کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 50 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے ان کی ایک بیٹی اور بیٹا بھی ہے ،تاہم ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020ء میں تصدیق کردی تھی کہ عامر لیاقت نے ان کو طلاق دے دی ہے۔

4 تبصرے “عامر لیاقت کی سالگرہ پر بشریٰ اقبال نے یادگار ویڈیو شیئر کردی

Leave a Reply