بلوچستان، سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 6 افراد جاں بحق

کوئٹہ(ہم دوست نیوز)بلوچستان میں سیلاب سے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں24 گھنٹوں میں سیلاب سے مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 248 ہوگئی ہے۔سیلاب سے61 ہزار48 سےزائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔توبہ کاکڑی اور توبہ اچکزئی میں5 ڈیمز ٹوٹنے سے تباہی ہوئی۔کوئٹہ کراچی،کوئٹہ بولان،جیکب آباد قومی شاہراہ کئی مقامات پر بہہ جانے سے بند ہے۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کا رابطہ بھی بحال نہیں کیا جاسکا۔رپورٹس کےمطابق کوئٹہ تفتان ایران شاہراہ3 دن بعد بحال کردی گئی ہے.

بلوچستان، سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 6 افراد جاں بحق” ایک تبصرہ

Leave a Reply