شب معراج آج

شب معراج آج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور: ( ہم دوست نیوز ) ملک بھر میں آج برکتوں اور رحمتوں والی رات شب معراج انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

27 رجب کی شب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا ہوا تھا، جب حضرت جبرائیل علیہ السلام براق لے کر نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم ، آپ کا رب آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے، حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہو گئے۔

اس مقدس سفر کے دوران نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم مکہ سے مسجد اقصیٰ تشریف لے گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام علیہم السلام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آسمانوں میں اللہ پاک سے ملاقات کرانے کے لئے لے کر جایا گیا، وہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کو جنت اور دوزخ بھی بھی دکھائی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کروائی گئی، اسی سفر میں آپ پر نماز بھی فرض ہوئی۔

شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوب صورتی کے ساتھ سجایا جاتا ہے، آج رات مساجد میں خصوصی عبادات اور محافل کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے، لوگ نوافل ادا فرماتے ہیں اور دعائیں بھی مانگتے ہیں ۔

شب معراج اور حاجت جبرائیل علیہ السلام

Leave a Reply