لاہور: ( ہم دوست نیوز ) ملک بھر میں لاکھوں مسلمان آج اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ کا آغاز آج سے ہو جائے گا ، 20 رمضان المبارک بمطابق 11 اپریل بروز منگل کو لاکھوں مسلمان نماز مغرب سے قبل اعتکاف کی سنت ادا کرنے کے لیے بیٹھیں گے۔
اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، مساجد اور گھروں میں اعتکاف کی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام تمام مساجد میں بھی ہر سال ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھتے ہیں ۔
مسجدالحرام اورمسجد نبوی میں اعتکاف کےخواہشمند افرادکی ریکارڈ درخواستیں